English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

این آئی سی ایچ میں بچی کی ہلاکت کا معاملہ‘ محکمہ صحت نے4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

کراچی (کرائم رپورٹر)این آئی سی ایچ میں آگ لگنے سے بچی کی ہلاکت کے معاملے پر محکمہ صحت سندھ نے چاررکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا سربراہ اسپیشل سیکریٹری ایڈمن محکمہ صحت کو بنایا گیا ہے،سکندر میمن سیکریٹری، ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر روبینہ کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔کمیٹی تین روز میں واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائے گی۔گذشتہ روز قومی ادارہ برائے امراض اطفال کے آئی سی یو میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچی وینٹی لیٹر سمیت جل گئی تھی،اسپتال انتظامیہ نے واقعے کو اتفاقی حادثہ قرار دیا تھا،واقعے سے متعلق وزیر صحت عذرا پیچوہو تاحال خاموش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے