English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رانا ثنا اللہ قیادت فرور ہونے سے ذہنی توازن کھو بیٹھے،فردوس عاشق

القمر

لاہور ( نمائندہ جسارت ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ قیا دت کے باہر بھا گنے کی وجہ سے ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹو یٹر پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ن لیگی قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر رانا ثناء اللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، رانا صاحب فرماتے ہیں کہ میاں صاحب اگر اسپتال سے گھر جا سکتے ہیں تو ریستوران بھی جاسکتے ہیں، ان کا مطلب ہے کہ میاں صاحب تندرست ہیں اور ریستوران سے سیدھا جیل بھی جا سکتے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ رانا صاحب پہلے اندرونی لڑائی میں مبتلا اپنی قیادت کے مابین پارٹی میں مڈ ٹرم انتخابات کرائیں، آپ کی سیاسی ساکھ ختم اور قیادت سر پر پاؤں رکھ کر باہر بھاگ چکی ہے، جس مقدمہ میں آپ کو ضمانت ملی ہے اس کا ٹرائل ابھی باقی ہے، اس پر توجہ دیں۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ رانا ثنا حکومت کے بجائے اپنی قیادت پر برسیں جس نے اپنے کارکنوں کو پھر دھوکہ دیا اور ان کے اعتماد کا خون کیا ہے۔علاوہ ازیںوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ہفتہ کے روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی -90 شاہراہ قائد اعظم پر ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، سیاسی صورتحال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تنقید برائے تنقید کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں اورایسے عناصر محض ذاتی مفادات کے ایجنڈے کو لیکر چل رہے ہیں لیکن ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور ان کیلیے آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلیے ہرضروری اقدام اٹھایا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے آٹے کی مقرر قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کیلیے بروقت اقدامات کیے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے موثر اقدامات پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کو بہترین انداز سے چلا رہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے