English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اجمان میں چنار سپر لیگ ٹائٹل انصاف کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا

القمر

دبئی(جسارت نیوز) چنار سپر لیگ سیزن 2 کا اختتامی مرحلہ پروقار انداز سے ختم ہوگیا۔ الفلاح کرکٹ گراؤنڈ عجمان میں انصاف کرکٹ کلب نے یونائیٹڈ کشمیر دھیرکوٹ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد چنار سپرلیگ سیزن 2 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی تھے جنہوں نے کامیاب کرکٹ میلہ سجانے پر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم اور چنار ونگ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ انکا کہنہ تھا کہ جموں کشمیر جرنلسٹ فورم اور چنار ونگ کی جانب سے اس ایونٹ کا انعقاد ایک صحت مند سرگرمی ہے جسکی جس قدر تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ گلف گروپ کے چیئر مین سردار شبیر، فلائی ہاکس پراپرٹی کے اونر سردار ساجد عباسی، خان گروپ آف کمپنیز کے اونر راجہ محمد خان، العرب کے واجد کبیر، دار الکشمیر کے راجہ ذاکر، میپلز گروپ کے راجہ راشد علی، چوہدری منشی گروپ کے فاروق خان بانیاں، سوق المدینہ کے الماس رشید، امجد کبیر، ڈاکٹر رؤف، الخلیج انٹرنیشنل کے سردار ارشاد، ظفر اقبال عباسی، ڈائریکٹر سپورٹس ابوبکر، پی پی پی یو۔اے۔ای کے صدر سردار جاوید یعقوب، سید ندیم عبداللہ، ایڈیٹر گلف نیوز اشفاق احمد، بیوروچیف جیونیوز سبط عارف، راجہ عرفان، سردار شبیر مغل، راجہ جبار، سینئر صحافی عابد چغتائی، آصف راٹھور، سماجی رہنماء راجہ شہباز، ساجد شاہ، واجد شاہ، نوید عباسی، راشد حمید، شائد اختر، چوہدری اخلاق، چنار ونگ کے صدر راجہ داؤد شریف، چنار سپر لیگ ٹیکنیکل کے ہیڈ نکاش ریاض، ثاقب آزاد، راجہ اسد پرویز، ہارون بیگ، خالد زمان، جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر اسد خالد، جنرل سیکرٹری ذوالفقار شبیر، چیف آرگنائزر مدثر اراد، سینئر نائب صدر جمشید شاکر، ناصر افتخار، نائب صدر ظفر حیات، ڈپٹی سکرٹری جنرل خالد یونس، سیکرٹری اطالاعات شجاعت صابر، رابطہ سیکرٹری محمد کبیر، عاطف جنون، راجہ طارق، خالد گلزار، محسن ستار اور دیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے