فیصل آباد (جسارت نیوز )سیکرٹری اسپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے فیصل آبادکا دورہ کیا۔انہوں نے ڈویژنل کمشنر عشرت علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی،ڈویژنل اسپورٹس آفیسر طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیالوجی پنجاب محمد حسن کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی سیکرٹری اسپورٹس نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کی ترویج وترقی اورکھلاڑیوں کوان کی دہلیز پر اسپورٹس فیسلٹیز کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔اس سلسلے میں دستیاب گرائونڈز کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔انہوں نے اسپورٹس افسران سے کہا کہ وہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ سے مکمل کوآرڈینیشن رکھتے ہوئے دستیاب جگہوں کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کے لئے بروئے کار لایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ بوائز کے ساتھ ساتھ گرلز کھلاڑیوں کو بھی یکساں مواقع فراہم کئے جائیں ۔سیکرٹری اسپورٹس نے کہا کہ ٹورازم کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کو آگے بڑھائیں۔اس سلسلے میں کمالیہ سے ملنے والی نادر وتاریخی نوادرات کی حفاظت کیساتھ ساتھ شائقین کو آگاہ کریں۔
حکومت پنجاب کھیلوں کی ترویج وترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے، سیکرٹری
القمر
