English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ون وے کی خلاف ورزی، 120 ڈرائیور گرفتار، مقدمات درج

کراچی میں ٹریفک پولیس نے پہلے روز ہی 11 لاکھ 46 ہزار 650 روپے کے جرمانے جبکہ 4765 چالان کیے
ڈرائیور کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام گرفتار شدگان کو عدالت میں پیش کیا جائیگا ٹریفک پولیس حکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی رانگ وے کے خلاف مہم کے پہلے روز ہی 120 ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رانگ وے کے خلاف مہم کا آغاز ہوگیا، پہلے روز ہی 11 لاکھ 46 ہزار 650 روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ 120 ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ ٹریفک پولیس نے رانگ وے کے خلاف مہم میں مجموعی طور پر 4765 چالان کیے۔پولیس حکام کے مطابق ماضی میں اس طرح کے گرفتار شدگان کو تھانے سے ہی شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا جاتا رہا ہے مگر اس مہم میں پولیس حکام کی جانب سے سخت احکامات ہیں کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام گرفتار شدگان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ شہری رانگ وے اور ون وے کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں، شہری اپنے پیاروں اور دوسروں کو حادثات سے بچائیں۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شارٹ کٹ، جلد بازی اکثر جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، ہائی اسپیڈ، اوور ٹیکنگ، رانگ وے پر گاڑی چلانے سے گریز کریں۔کلیم امام کا کہنا تھا کہ احتیاط اور صبر محفوظ سفر کی ضمانت ہے، ڈی آئی جی ٹریفک سخت اقدامات اٹھا کر مہم کو موثر اور کامیاب بنائیں۔آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ شہریوں کو رانگ وے پر گاڑی چلانے کی ممانعت کا پابند بنایا جائے، رانگ وے پر گاڑی چلانے کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے