English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمیں تمہاری وجہ سے جیل جانا پڑا، نواز شریف کی حسین نواز سے شدید جھڑپ

نواز شریف نے اپنی تمام سیاسی مشکلات کا ذمے دار اپنے صاحبزادے کو قرار دے دیا
سابق وزیراعظم نے حسین نواز کو ٹھیک ٹھاک باتیں سنائی ہیں،صحافی کا انکشاف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیں تمہاری وجہ سے جیل جانا پڑا، نواز شریف کی حسین نواز سے شدید جھڑپ، سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نے اپنی تمام سیاسی مشکلات کا ذمے دار اپنے صاحبزادے کو قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حسین نواز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔نواز شریف نے اپنی تمام سیاسی مشکلات کا ذمے دار حسین کو ٹھہرایا اور انہیں ٹھیک ٹھاک باتیں سنائی ہیں۔ نواز شریف نے حسین نواز کا کہا ہے کہ تمہاری وجہ سے میں اور مریم جیل گئے، ہماری تمام مشکلات کی وجہ تم ہو۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ لندن میں مقیم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز پاکستان میں اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔ حکومت پاکستان نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروانے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاہم چونکہ یہ دونوں حضرات برطانوی شہری ہیں، اس لیے اب تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے