تاریخ میں یہ بات موجود ہے کہ سندھ پولیس عزیر بلوچ کا حکم مانتی تھی، وسیم بادامی
عزیر بلوچ نے ڈیفنس میں اپنے مخالف ارشد پپو کو مارا اور اسکے سر سے فٹ بال کھیلا
پیپلزپارٹی کی حکومت کو اب یاد آیا صوبے میں پولیس کارکردگی نہیں دکھا رہی‘ انٹرویو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ پولیس عزیر بلوچ کا حکم مانتی تھی، تاریخ میں یہ بات موجود ہے کہ عزیربلوچ کے کہنے پر سندھ پولیس کام کرتی تھی۔ ایک دن تھا جب عزیر بلوچ پولیس موبائل میں بیٹھ کر اپنے لوگوں کو لے کر گیا اور کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے مخالف ارشد پپو کو مارا اور اسکے سر سے فٹ بال بھی کھیلا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویود یتے ہوئے سینئر صحافی وسیم بادامی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کا کہا ہے کہ اگر آپ آئی جی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپکو تین نام دئیے جائینگے، آئی جی سندھ اسی سے نامزد کیا جائیگا۔انکا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کو اب یاد آیا ہے کہ انکے صوبے میں پولیس کارکردگی نہیں دکھا رہی، تاریخ میں یہ بات موجود ہے کہ عزیربلوچ کے کہنے پر سندھ پولیس کام کرتی تھی۔ایک دن تھا جب عزیر بلوچ پولیس موبائل میں بیٹھ کر اپنے لوگوں کو لے کر گیا اور کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے مخالف ارشد پپو کو مارا اور اسکے سر سے فٹ بال بھی کھیلا۔

