English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میڈیکل بورڈ نے میری توثیق کے بغیر رپورٹ جمع کرائی، ڈاکٹر عدنان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ایک بیان میں ڈاکٹر عدنان نے کہاکہ وہ خصوصی میڈیکل بورڈ کے رکن ہیں، مگر میڈیکل بورڈ نے ان کی توثیق اور دستخط کے بغیر اپنی رپورٹ غالباً جمع کرا دی ہے۔نواز شریف کے ذاتی معالج نے مزید کہا کہ میڈیکل بورڈ نے درخواست کے باوجود رپورٹ ان کے علم میں لائے بغیر جمع کرائی۔ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ مکمل صحت یابی تک نواز شریف کا برطانیہ میں معالجین کی زیر نگرانی رہنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے