سلطان کوٹ میں سرکاری زمین پر صوبائی وزیر کی زیر سرپرستی ہوٹل اور دکانیں بنا دی گئی ہیں
ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کی آئی جی سندھ کو بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف
کراچی (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کی آئی جی سندھ کو بھیجی گئی رپورٹ میں سیاسی شخصیت کے مبینہ فرنٹ مین کا ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آغا لال بخش پٹھان نے سلطان کوٹ میں سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، سرکاری زمین پر ہوٹل اور دکانیں بنا کر کرائے پردی گئی ہیں۔رپورٹ میں لال بخش خان کومبینہ طور پرصوبائی وزیرامتیاز شیخ کا فرنٹ مین قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ صوبائی وزیرامتیازشیخ ایس ایس پی شکارپور کے سنگین الزامات کو پہلے ہی بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے ایس ایس پی شکارپور کے سنگین الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایس ایس پی خود اسمگلنگ، اغوا برائے تاوان اور چوری میں ملوث رہا ہے۔

