کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے بل2019 کے مسودہ کی منظوری دی‘ ایکٹ کی منظوری کے بعد ناظرہ قرآن کی تعلیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں لازم ہوگی۔ اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ترامیم کو حتمی شکل دے کر انہیں نافذ العمل کیا جائیگا۔

