English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری اسپتالوں میں علامتی ہڑتال ٗ طبی عملے کو وزیراعلیٰ ہائوس جانے سے روک دیا گیا

کراچی پریس کلب پر احتجاجی دھرنا دینے والے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ ہائوس کی طرف جانا چاہتے تھے
احتجاج میں خواتین ورکرز بھی شامل تھیں ٗ پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے زور آزمائی کرتے رہے ٗ دھرنا جاری ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریس کلب پر دھرنا دیے ہوئے سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے طبی عملے نے مطالبات کی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب پیش قدمی کی لیکن پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ احتجاجی مظاہرین نے سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں علامتی ہڑتال جاری رکھتے ہوئے دوبارہ وزیراعلیٰ ہائوس جانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کا طبی عملے کا تیسرے روز بھی پریس کلب پر مطالبات کی منظوری کے لیے سراپا احتجاج رہے، احتجاج میں خواتین ورکرز بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں، مظاہرین پریس کلب کے مرکزی دروازے پر دھرنا دیے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے، تیسرے روز بھی محکمہ صحت سندھ کی جانب سے رابطہ نہ کرنے کے باعث طبی عملے نے اپنے مطالبات کے حق میں وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب پیش قدمی کی تو پولیس نے رکاوٹیں لگا کر مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا، اس دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے زور آزمائی کرتے رہے تاہم محکمہ صحت سندھ نے احتجاجی مظاہرین سے رابطہ کیا اور انہیں واپس جانے اور مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کا کہا، مظاہرین واپس پریس کلب پر جمع ہو گئے جہاں دھرنا جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے