English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد:ایس بی سی اے نے 13 خستہ حال گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں دو مخدوش عمارتیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خالی کروالی ،13 خستہ حال گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری ، ضلع انتظامیہ کواس حوالے سے مدد کے لیے خط لکھا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں خستہ حال اور مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائی کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سرگرم ہو گئی ہے اس حوالے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جیکب آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت بھنگر نے مختارکار غلام عباس سدہایو کے ہمرا ہ ٹیو رام پل پر منگو مل اور راج کمار کی کوئٹہ روڈ پر خستہ حال عمارت خالی کروائی۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پرایس بی سی اے کے شوکت بھنگر نے بتایا کہ جیکب آباد کی 13مخدوش عمارتوں کے مالکان کو 2017ء سے کئی بار نوٹس جاری کیے ہیں لیکن مالکان نے کوئی توجہ نہیں دی ہے جن میں منیر بلوچ ٹاور روڈ، جئپال داس چکارپور اسٹریٹ،عبدالبشیر مگسی سینما روڈ، الحبیب ہوٹل،جمال الدین بلیدی صرافہ بازار، عبداللطیف مغل سینما روڈ،خادم جکھرانی غریب آباد محلہ ، جیلانی ہوٹل قائد اعظم روڈ ،احسان سومرو،عمران پٹھان اورمیر روڈ بھوگڑی بازار شامل ہے جس پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کومد د کے لیے خط لکھا ہے خستہ ہال عمارتیں خطرہ بنی ہوئی ہیں کسی بھی وقت کوئی سانحہ ہو سکتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ خستہ ہال اور مخدوش عمارتوں کو خالی کرایا جائے اور گرنے سے پہلے ہی مسمار کرادیا جائے تاکہ کوئی جانی نقصا ن نہ ہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے