کوٹری(نمائندہ جسارت)گیس پریشر میں کمی سے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا،اسکول دفاتر جانے والے بغیر ناشتہ جانے پر مجبور،لائنوں کی مرمت اور خامیوں کو دور کرنے میں کوشاں ہیں،جس علاقے میں پریشر کا مسئلہ درپیش ہے صارف تحریری شکایت کریں فوری ازالہ کیا جائے گا-زونل منیجر کوٹری۔تفصیلات کے مطابق کوٹری کے متعدد علاقوں شیدی محلہ شیرازی محلہ کامیسری باغ بروہی محلہ شاہی بازار سمیت دیگر میں گیس پریشر میں کمی کے سبب لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے تواتر کے ساتھ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے گھروں کے چولہے سرد پڑھ چکے ہیں اور کھانا پکانے میں تاخیر ہونے سے خواتین میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔گیس پریشر کی کمی کے سبب لوگ مہنگے داموں بازار سے کھانا خرید رہے ہیں جبکہ اسکول اور دفاتر جانے والے بغیر ناشتہ جانے پر مجبور ہیں۔ اس سلسلے میں زونل منیجر کوٹری زاہد خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گیس پریشر میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے البتہ حالیہ سرد موسم کی وجہ سے لائنوں میں کچھ مسائل آئے ہیں جبکہ بعض علاقوں کامسیری باغ اور بروہی محلہ کا مسئلہ جلد حل کردیا جائے گا جس کیلیے کام چل رہا ہے اگر کسی علاقے میں پریشر کا مسئلہ ہے تو شہری تحریری درخواست دے کر آگاہ کریں فوری ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں لائنیں سرد موسم کی وجہ سے بند ہوئی تھی مگر مرمتی کام کے بعد فوری بحال کردی گئی ہیں۔
کوٹری ،گیس پریشر میں کمی سے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا
القمر
