ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاپتہ افراد کا کیس: وکیل جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

لاہور: سماجی رہنماء و وکیل جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویمن ڈیموکریٹک فورم بلوچستان کی صدر اور لاپتہ افراد کا کیس لڑنے والی خاتون وکیل جلیلہ حیدر کو ائیر پورٹ پر حکام نے بیرون ملک سفرسے روک دیا۔

ائیرپورٹ حکام کاکہناہے کہ ایف آئی اے نے واچ لسٹ میں نام شامل ہونےپر جلیلہ حیدر کولاہور ائیرپورٹ پرروکا گیا۔

جلیلہ حیدر لندن میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہی تھیں، انہیں حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

نجی ٹی وی کی سائٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جلیلہ حیدر کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے جلیلہ حیدر کا بیان ریکارڈ کرکے انہیں گھر واپس جانے کی اجازت دے دی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں