English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 5؛ شائیقین کرکٹ ٹکٹ خریدنے کیلئے تیار ہوجائیں

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیوکے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج سے شروع ہوگی۔

پاکستان سپرلیگ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج رات شروع ہوگی جبکہ  جبکہ سینٹرز پرٹکٹس رواں ہفتے کے آخر میں دستیاب ہونگے، افتتاحی تقریب کےٹکٹ سب سے مہنگے داموں فروخت کیے جائیں گے ۔

پاکستان سپرلیگ کاباقائد ہ آغاز 20 فروری سےہوگا جبکہ فائنل  22 مارچ کو کھیلاجائے گا ، پی ایس ایل ملک کے 4 شہروں میں کھیلی جائےگی، میچز کے ٹکٹوں کی فروخت اورقیمتوں کا باضابطہ اعلان آج پاکستان کرکٹ بورڈ کرےگا۔

ٹکٹس کی آن لائن بکنگ آج  رات 8 بجے سے شروع ہوجائے گی تاہم زیادہ ترٹکٹس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے ۔

ملک بھر کے 30 سے زائد سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی، ایونٹ میں سب سے مہنگےٹکٹ پہلےمیچ کے ہیں جو کہ 1ہزار روپے سے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

پی ایس ایل 5 کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈئیٹر اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلامیچ اور افتتاحی تقریب 20 فروری کو ہوگی۔

دوسری جانب 22 مارچ کو ہونے والے فائنل کی زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ، زیادہ تر میچز کےٹکٹس 500سے 3 ہزار روپے اور کچھ میچز کے ٹکٹ 250 روپے میں دستیاب ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے