کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی ایم سی سنیٹرل اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چمپیئن شپ کل نار تھ کرا چی جمخا نہ گرائونڈ میں کھیلی جائے گیجس میں 120بوائز اینڈ گرلز میں جونیئر یوتھ اور سنیئر کے10,10 ویٹ کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیںگے۔ڈی ایم سی سنیٹرل کے تعاون سے کراچی اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈی ایم سی سنیٹرل اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ بوائز ایند گرلز چمپیئن شپ کے افتتاح کے مہمان خصوصی چیئر مین ڈی ایم سی سنیٹرل ر یحان ہا شمی اور ان کے ساتھ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ، وائس چیئر مین انجنئیر محفوظ الحق ، اصغر بلوچ، جمیل احمد، راشد احمد، ڈاکٹر عارف حفیظ ، عارف وحید اور رمیز صدیقی ہونگے۔سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کی ایک جنرل کونسل میٹنگ کے دوران چمپیئن شپ کی ٹیکنیکل اور آفیشل ٹیموں کا اعلان کردیا جس کی صدارت سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر انتصار حیدر ، سیکریٹری کاشف احمد فاروقی، سعید عالم ، رمیز صدیقی، کراچی کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی، قدسیہ راجاء ، عظمیٰ شیخ ، راشد احمد ، احمد دین ، سلمان اسماعیل، شہلا افتخار، شاداب افتخار، مہرین اکرم، انیلا خان، نبیلہ بانو، محمد اختر،صادق شہزاد، محمد طارق اور ریحان اکرم نے شرکت کی اِس اجلاس میں سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے بتایا اور مختلف کمیٹیوں کا اعلان کر دیا جس میں ڈائریکٹر ٹورنامنٹ گل فراز احمد خان اور انتظار حیدر، چیئر مین ٹورنامنٹ ،سعید عالم اور راشد احمد ، آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ناصر علی اور عظمیٰ شیخ ہونگی اور کمیٹی ممبران میں مس بابرہ اسماعیل، ایس ایم ناصر علی، طارق حفیظ، راشد احمد شامل ہیں ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض ایس ایم ناصر علی ، احمد دین ، سلمان اسماعیل ، مہرین اکرم ، کنول اعجاز،مس شہلاافتخار،مس شاداب افتخار اور نبیلہ بانو ادا کریں گے ۔ سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے بتایا ہے کہ اِس چیمپئن شپ میں10,10 بوائز اینڈ گرلز کے ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہونگے ۔اور اِس چیمپئن شپ میں 120سے زائد بوائز اینڈ گرلز حصہ لیں گے اور اِن کو تمام سہولتیں مہیا کیں جائیں گی یہ چمپیئن شپ رنگا رنگ ہونگی اور اِس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔
ڈی ایم سی سنیٹرل اسپورٹس فیسٹیول : آرم ریسلنگ چمپیئن شپ کا افتتاح آج ہوگا
القمر
