ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اولمپئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں فیصل کلب اور سول ڈیفنس ٹیموں کا فاتحانہ آغاز

راولپنڈی (جسارت نیوز) اولمپئن محمد اشفاق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح اولمپئن محمد اشفاق مرحوم کی بیوہ نسیم اختر نے کیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 2 میچ کھیلے گئے، پہلے میچ میں فیصل کلب نے اے آر ایل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گول سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں سول ڈیفنس نے بحریہ کلب کو 2-0 گول سے شکست دی۔ کانگریس ممبر پی ایچ ایف،پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن محمد یاسین نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اولمپئن محمد اشفاق (مرحوم) کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 رجسٹرڈ کلب حصہ لے رہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 25 جنوری جبکہ فائنل 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں