ایڈیلیڈ (جسارت نیوز) آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 10 رنز سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، کپتان تراوس ہیڈ نے 6 چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوںکے نقصان پر 176 رنز بنائے، ڈیوڈ ملر نے 48 گیندوں پر 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، تراوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بگ بیش لیگ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 10 رنز سے ہرا دیا
القمر
