English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

پوچیفسٹروم (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی ، سکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستانی ٹیم نے 76 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پور ا کرلیا ،پانچ وکٹیں لینے والے محمد وسیم مین آف دی میچ قرار پائے ،پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔ ہفتہ کو نارتھ ویسٹ یونیورسٹی، پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں آئرلینڈ انڈر 19 کے کپتان اینگس گائے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے