تین نوجوان کرکٹرز احسان علی، حارث رئوف اور عماد بٹ پہلی مرتبہ اسکواڈ میں شامل
دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے
شعیب ملک، بائولنگ ایکشن پر اعتراض کے شکار محمد حفیظ اور شاہین آفریدی کی بھی اسکواڈ میں واپسی
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوںپر مشتمل سیریز کیلئے15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین نوجوان کرکٹرز‘ احسان علی‘ حارث رئوف اور عماد بٹ کو پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب‘ تجربہ کار شعیب ملک‘ بائولنگ ایکشن پر اعتراض کے شکار محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹشئنٹی سیریز کے تین میچز24‘ 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائینگے۔ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے نومبر میں دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونیوالے16 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

