English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے رابی پیزداہ نے خبریں جھوٹی قرار دیدیں

کراچی (نیٹ نیوز) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی جان کو درپیش خطرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سابق گلوکارہ کے وکیل بابر افضل نے جنگلی جانور پالنے کے مقدمے میں رابی پیرزادہ کی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ تاہم رابی پیرزادہ نے اپنی جان کے خطرے سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر جھوٹی خبر قرار دے دیا، رابی پیرزادہ نے انسٹا گرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وکیل کا نام بابر افضل نہیں بلکہ حسن خالد رانجھا ہے اور ہم نے کوئی شکایت جمع نہیں کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے