English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیدہ منور جہاں زیدی کے6 شعری مجموعوں کی تقریب رونمائی آج ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستا ن کراچی کے زیر اہتمام کینیڈا میں مقیم معروف شاعرہ سیدہ منور جہاں زیدی کے 6 شعری مجموعوں کی تقریب رونمائی 16 جنوری2019 ء جمعرات شام 6 بجے گل رنگ ہال میں منعقد کی جارہی ہے ۔تقریب کی صدارت پروفیسر سحر انصاری( ستارہ امتیاز)کریںگے۔مہمانان خصوصی ومہمانان اعزازی ممبر گورننگ باڈی سید اسجد بخاری ، یامین اختر، اکرم کنجائی، رفع الدین راز، سہیل احمد اور افسر سعید خان ہونگے۔اظہارِ خیال کرنے والوں میںزیب اذکار حسین ، ڈاکٹر نزہت عباسی، رضیہ سبحان، ڈاکٹر ثروت رضوی، رانا خالد محمود قیصراور حمیدہ کشش شامل ہیں۔منظو م پروفیسر صفدر علی خان انشاہیں۔ نظامت کے فرائض خالد معین سر انجام دیں گے اورتقریب کے اختتام پر مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے