English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حنا دلپذیر آج اپنی 54ویں سالگرہ منائیں گی

کراچی (کلچرل رپورٹر) سینئر اداکارہ حنا دلپذیر آج اپنی 54 ویں سالگرہ منائیں گی، حنا دلپذیر 16 جنوری 1966ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اور بعد میں اپنی فیملی کے ہمراہ یو اے ای چلی گئیں جہاں ان کے والد نوکری کرتے تھے۔ چند سال دبئی میں گزارنے کے بعد وہ 2006ء کو واپس پاکستان آگئیں۔ 2008ء میں انہوں نے ٹی وی ڈرامہ سیریل ’’یہ زندگی ہے‘‘ میں اداکاری سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا، بلبلے ان کی کامیاب ڈرامہ سیریز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے