English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری حج اسکیم: اخراجات 5لاکھ سے بڑھنے کا امکان

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور حج 2020ء کے لیے نئی حج پالیسی کا اعلان رواں ماہ جنوری کے آخری ہفتے میں کرے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت حج پیکج کی رقم 5 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی، جس کی وجہ غیر ملکی زرمبادلہ کی قدر میں اضافہ، انشورنس رپیمیئم، ویلیو ایڈڈ ٹیکس، ویزا فیس، مکتب فیس سمیت دیگر حج اخراجات میں اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائشی عمارتوں کے کرائے اور ائر لائنز کے ٹکٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں سال بھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکیموں کے درمیان سرکاری حج کوٹے کا تناسب 60 اور 40 فیصد رہے گا جبکہ 80 سال سے زاید عمر رسیدہ افراد قرعہ اندازی سے مستثنا ہوں گے، سرکاری اسکیم کے تحت ملک بھر میں 250 سے زاید برانچوں کے حامل بینک ہی درخواستیں جمع کرنے کے اہل ہوں گے، حج درخواستوں کی رقم شریعہ اکائونٹ میں رکھی جائے گی، رواں سال سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت 2 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ وزارت مذہبی امور نے سعودی وزارت حج سے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کا دائرہ کار تمام صوبائی دارالحکومتوں تک بڑھانے کے لیے رجوع کیا ہے۔ حج درخواست گزاروں کے لیے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی میعاد یکم فروری 2021ء رکھی گئی ہے، اس سے کم میعاد کے پاسپورٹ رکھنے والے درخواست نہیں دے سکیں گے۔ اسی طرح نادرا کا کارآمد شناختی کارڈ بھی لازمی ہو گا اور تمام درخواست گزاروں کے لیے اپنے بلڈ گروپ سے آگاہی رکھنا بھی لازمی ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے