English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

2030ء تک فروخت ہونے والی 40 فیصد گاڑیاں ہائی برڈ ہوں گی، سبارو

القمر

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے گاڑی ساز ادارے سبارو کا کہنا ہے کہ وہ 2030ء تک اپنی کم از کم 40 فیصد فروخت برقی اور ہائی برڈ گاڑیوں سے کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے ماحولیاتی ضوابط سخت کیے جانے کے تناظر میں یہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔سبارو کا یہ ہدف مالی سال 2018ء سے واضح طور پر زیادہ ہے جب ایسی گاڑیاں کمپنی کی فروخت کے صرف 2 فیصد سے کچھ زیادہ تھیں۔جاپان کے دیگر گاڑی ساز ادارے بھی ماحول دوست گاڑیاں تیار کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ اْس نے دنیا بھر میں سال 2025ء میں اپنی جتنی گاڑیاں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اْس کا نصف برقی نمونے کی گاڑیاں ہوں گی۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ 55 لاکھ سے زائد برقی گاڑیاں فروخت کی جائیں گی۔مزدا نے کہا ہے کہ وہ مکمل پیٹرول سے چلنے گاڑیوں کی تیاری 2030ء تک روک دینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے