English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چنائو کا معیار عمر نہیں کارکردگی ہے ہوم گرائونڈ پر میچ کھیلنے کا شدت سے انتظار ہے ،محمد حفیظ

القمر

لاہور(جسارت نیوز )بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ اور شعیب ملک کو قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے‘ 39 سالہ محمد حفیظ اور 37 سالہ شعیب ملک مجموعی طور پر 200 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کے دوران دونوں سینئر کرکٹرز کے درمیان خصوصی مکالمہ ہوا۔ اس موقع پر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیلنے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی “کم بیک” نہیں بلکہ وہ اسے اپنے کیرئیر میں ایک مرتبہ پھر “ڈیبیو” کے مترادف سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت کا معیار عمر نہیں بلکہ کارکردگی ہے اور وہ اسی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بنے ہیں‘۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان کی ٹیم متاثر کن کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نوجوان اور باصلاحیت کرکٹرز پر مشتمل ہے، بطور سینئر کھلاڑی وہ گراؤنڈ میں ذمہ داری نبھانے کے لئے سب سے آگے ہوں گے‘پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے