English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرڈمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،شعیب ملک

القمر

لاہور(جسارت نیوز )میر اچنائو بنگلا دیش کے خلاف کرکٹ سیریز کیلئے ہوا ہے‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا توسوچ بھی نہیں رہا، میں مکمل فٹ ہوں‘ورلڈ کپ ابھی بہت دور ہے اور میں اس کی ابھی سے پلاننگ پر فوکس نہیں کر رہا‘بی پی ایل میں بنگلا دیش کے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا، بنگلا دیش کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے تاہم پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی مضبوط ٹیم ہے‘جب سب کھلاڑیوں کو باقاعدہ موقع ملے گا تو وہ بھی بابر اعظم کی طرح پرفارم کرینگے‘ٹی ٹوئنٹی میں تو میری کارکردگی ہمیشہ اچھی رہی‘میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہمیشہ مثبت رہوں، ہرممکن کوشش رہی کہ اچھا کھیلوں‘میں مایو س نہیں ہوں اگر مایوس ہوتا تو مکمل کرکٹ چھو ڑدیتا‘پاکستان ٹیم کی کارکردگی ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی نسبت ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہت اچھی ہے‘بطور سینئرز مجھ پر اور محمد حفیظ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ کس طرح ہم نے اپنی بہتر پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ینگسٹر کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شعیب ملک نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ ہم اپنے تجربات نئے کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کریں‘ مجھے احساس ہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں میری کارکردگی اچھی نہیں تھی مگر ٹی ٹوئنٹی میچز میں میں نے بہتر کارکردگی دکھائی۔ ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ نئی منیجمنٹ نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے تاکہ وہ ایک بیلنس ٹیم بناسکیں میرا نہیں خیال کہ اس حوالے سے کسی کو اعتراض کرنا چاہیے کیونکہ منیجمنٹ بہتر سمجھتی ہے کہ کس کو کھیلنا چاہیے اور کس کو نہیں‘مجھے کسی بھی لیگ میچ میں موقع ملا تو میں وہاں گیا ہوں اور میرا فوکس یہی رہا ہے کہ میں بہتر کارکردگی دکھائوں‘ کھلاڑی کے لئے گرین شرٹ پہن کر کھیلنے سے بہتر کوئی اعزاز نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرا ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے، میں ابھی فٹ ہوں اور مزید کھیلنا چاہتا ہوں‘میرے والد ایک اتھلیٹ تھے اور میں بھی اپنے آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے کیلئے ایکسرسائز کرتا ہوں۔ شعیب ملک نے کہاکہ بنگلادیش کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکیورٹی حالات کے متعلق پوچھا تھا ہم نے بتایا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے آپ آئیں اور پاکستان میں کھیلیں آپ کو بہت مزا آئے گا‘پاکستانی محبت کرنے والے لوگ ہیں‘چند کھلاڑیوں کے علاوہ پوری بنگلا دیش ٹیم پاکستان آئی ہے اور میں ان کھلاڑیوں سے جو اپنے گھریلو معاملات کی وجہ سے پاکستان نہیں آئے وہ آئندہ ضرور پاکستان آئیں اور یہاں کے پرامن ماحول سے انجوائے کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے