English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مظفر گڑھ میں ایمبولینس کو حادثہ، ایک مریض جاں بحق، تین زخمی

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں مریضوں کو علاج کے لیے لے جانے والی ایمبولینس نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک مریض جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایمبولینس علی پور سے دو مریضوں کو لے کر مظفر گڑھ جارہی تھی کے راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں ایک مریض موقعہ پر ہی دم توڑ گیا جس کی شناخت غوث بخش تھیم کے نام سے ہوئی ہے۔

جبکہ حادثے میں دوسرا مریض ایمبولینس عملے سمیت زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں کو مظفر گڑھ کے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے