گلشن اقبال حسن اسکوائر پر کیبن، کھانے پینے کے اسٹال اور ہوٹل کے سامان کا صفایا کردیا گیا
نارتھ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پتھارے اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کراچی کے سینئرڈائریکٹرلینڈاینٹی انکروچمنٹ بشیرصدیقی کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ایسٹ محمودآبادمیں روڈپرسرکاری جگہ پربنایاگیامکان ہائی کورٹ کے احکامات پرمسمارکردیاگیا،جبکہ شہرکے دیگرعلاقوں میں تجاوزات کیخلاف مہم جاری ہے ،ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن اقبال حسن اسکوائرپرتجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کیبن کھانے پینے کے اسٹال ہوٹل کاسامان اورفٹ پاتھ پررکھے جنریٹرکیخلاف کارروائی کی گئی ،کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹرریحان صدیقی غلام معین الدین ،محمودصدیقی علاقہ ایٹس ایچ اواوراسٹاف اینٹی انکروچمنٹ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل پروین شاکرروڈنارتھ کراچی میں تجاوزات ضبط کرلیے گئے،کارروائی ڈائریکٹرمہناج الحق ،ڈپٹی ڈائریکٹریونس خان علاقہ پولیس اوراسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ نے ڈسٹرکٹ سائوتھ میں انکل سریااسپتال اورگل پلازہ کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران فٹ پاتھ پررکھے جنریٹرٹھیلے پتھارے ریڑھیاں کرسیاں میزیں ٹھیلے اوردیگرسامان کرلئے گئے ۔

