English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معصوم بچے کی مدرسے سے چھٹی کرنے پر بہانے بازی

قاری کی بچے کو مرغا بنانے کی دھمکی پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
قاری صاحب مرغا تو بننا آتا ہے ‘ آئندہ چھٹی نہیں کروں گا‘بچے کا موقف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مدرسے سے چھٹی کرنے پر قاری نے بچے کو مرغا بنانے کی دھمکی دی تو بچے نے بہانے بازی شروع کردی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مدرسے میں چھٹی کرتے ہیں تو بچوں کو قاری کی جانب سے سزا دی جاتی ہے ایسے میں بچے مختلف بہانے بناتے ہیں لیکن اس معصوم بچے کی بہانے بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاری بچے کو مرغا بنانے کا کہہ رہا ہے اور بچے کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ’قاری صاحب اللہ کا پکا وعدہ آئندہ چھٹی نہیں کروں گا۔‘بچے کا سزا سے بچنے کے لیے یہ بھی کہنا تھا کہ قاری صاحب امی نے چھٹی کرالی، قاری صاحب مرغا تو بننا آتا ہے لیکن میں آپ سے پکا وعدہ کرتا ہوں آئندہ چھٹی نہیں کروں گا۔وائرل ویڈیو میں یہ تو نہیں پتا چل سکا کہ بچے کا تعلق کس شہر سے ہے لیکن بچے کی ویڈیو نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے