ملاقاتیں کرنا نہیں آئی جی کا کام بہترین پولیسنگ کا ہے، سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر میں پریس کانفرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ پولیسنگ پر توجہ دیں ‘وہ محاذ آرائی میں پروفیشنل بننے کے بجائے پولیٹیکل بنتے جارہے ہیں ۔ سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی کا کام ملاقاتیں کرنا نہیں بلکہ بہترین پولیسنگ کا کردار ادا کرنا ہے۔ اس معاملہ پر کوئی بحران پیدا نہیں ہوا بلکہ وفاقی حکومت کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور امید ہے کہ جس طرح پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی مشاورت کے زمرے میں اقدامات اٹھائے گئے بالکل اسی طرح سندھ میں وفاقی حکومت صوبہ کی رائے کا احترام کرے کیوں کہ وزیراعظم اس وقت بیرون ملک کے دورے پر ہیں۔ ان کی وطن واپسی پر معاملہ احسن طریقے سے حل کرلیاجائیگا۔ سلیکٹڈ حکومت کے نااہل رہنما بریکنگ نیوز اور خبریں بنانے کے بجائے سامنے آئیں اور عوام کی خدمت کریں۔

