اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ پیمنٹ گیٹ وے بنانے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ای کامرس کے اجلا س میں کیا گیا۔اس بارے میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلی مرتبہ ای کامرس پالیسی پر کام کر رہی ہے اور جلد اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے کاروباری افراد کیلئے مشکلات ختم کرنا ہو ں گی جس کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کیس آن ڈیلیوری اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے سسٹم کو بھی بہتر بنانا ہو گا اور اس کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ حکومت ای کامرس کاروبار کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ای کامرس پالیسی پر کام کر رہے ہیں، کاروباری مشکلا ت ختم کرنا ہوں گی۔

