English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت سندھ نے آئی جی پولیس کیلئے مزید دو نام تجویز کردیئے

حکومت سندھ نے آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام کو ہر صورت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا
ثناء اللہ عباسی اور انعام غنی میں سے کسی ایک پر وفاقی حکومت متفق ہوسکتی ہے،باوثوق ذرائع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے آئی جی پولیس کے لئے مزید دو نام ثناء اللہ عباسی اور انعام غنی کے تجویز کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام کو ہر صورت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس لیے وفاق کی جانب سے حکومت سندھ کے پہلے بھیجے گئے 3 نام رد کرنے کے بعد حکومت سندھ نے ثناء اللہ عباسی اور انعام غنی کے نام وفاق کو بھیج دیئے ہیں، ثناء اللہ عباسی آئی پولیس خیبر پختونخوا اور انعام غنی ایڈیشنل آئی جی پنجاب تعینات ہیں، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں انعام غنی کے نام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے، اس سے پہلے حکومت سندھ نے غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور کامران فضل کے نام وفاقی حکومت کو بھیجے تھے، لیکن یہ 3 نام وفاقی حکومت نے رد کردیے تھے، جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو نہ ہٹانے کا حکم بھی دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے