English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر پابندی زیر غور نہیں، شیخ رشید

ٹک ٹاک اور ٹوئٹراستعمال کرنے والوں کوحدود میں رہنا چاہئے‘وفاقی وزیر
لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال نہیں کرناچاہئے، عرب میڈیا کو انٹرویو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر شیخ رشید نے سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر ممکنہ پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ میں ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر پابندی کامعاملہ زیر غور نہیں آیا تاہم ٹک ٹاک اور ٹوئٹراستعمال کرنے والوں کوحدود میں رہنا چاہیے۔شیخ رشید نے کہا کہ ٹک ٹاک اور ٹوئٹر کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال نہیں کرناچاہیے، وفاقی کابینہ میں ان سوشل ویب سائٹس پر کسی قسم کی پابندی لگانے کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے