ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امتیاز شیخ نے ایس ایس پی شکار پور کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

14روز میں جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر ڈاکٹر رضوان معافی مانگیں‘ نوٹس کا متن
ڈاکٹر رضوان کے پاس میرے متعلق کوئی شواہد تھے تو کارروائی کیوں نہیں کی؟صوبائی وزیر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر توانائی امتیازاحمدشیخ نے ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹررضوان کو ایک ارب ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیاہے ،14روز میں جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر معافی مانگیں۔امتیاز شیخ کی جانب سے ایس ایس پی شکار پور کو بھجوائے گئے نوٹس کے متن کے مطابق معافی نہ مانگی تو عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی شکارپور کی جانب سے مبینہ سیکرٹ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کی تعیناتی کے بعد امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، متعدد بار نشاندہی کرنے کے باوجود حالات تبدیل نہیں ہوئے۔انہوں نے نوٹس میں کہا کہ ڈاکٹر رضوان ہمیشہ مجھے بڑے بھائی کا لقب دیتے رہے، اگر ڈاکٹر رضوان کے پاس میرے یا میرے خاندان سے متعلق کوئی شواہد تھے تو کارروائی کیوں نہیں کی؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں