English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل آبا د کو بنگلا دیش سیریز اور پاکستان سپر لیگ کے میچز سے محروم رکھنے کے خلاف احتجاجی ریلی

القمر

فیصل آباد (جسارت نیوز) پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے کر کٹ کے دیوانوں کے شہر فیصل آبا د کو بنگلا دیش سیریز اور پاکستان سپر لیگ کے میچز سے محروم رکھنے کے خلاف پر یس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کچہر ی بازار چوک سے براستہ ضلع کونسل چوک سے ہوتی ہوئی پر یس کلب پہنچ کر اختتام کو پہنچی۔اس موقع پر سیکر ٹری پر یس کلب فیصل آباد علی اشفاق ہاشمی، رانا محمد شریف،حشمت خاں،میاں محمد اسلم ودیگر نے کہا کہ ملک کے کرکٹ سینٹڑز میں سے اقبال ا سٹیڈیم سب سے زیادہ گیٹ منی دینے والا سنٹررہا ہے جبکہ امن وامان کے حوالے سے بھی فیصل آبا د شہر ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے مگر پی سی بی نے حا لیہ پاک بنگلا دیش سیریز اور ملک کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل کا ایک بھی میچ اقبال ا سٹیڈیم کو نہ دے کر فیصل آبا د کے لاکھوں شائقین کر کٹ کے ساتھ ظلم کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے