English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان میں الرٹ جاری

چین سے آنے والا خطرناک وائرس متاثرہ فرد سے دیگر افراد میں منتقل ہوسکتا ہے،انتباہ
وائرس سے بچاؤ کیلئے ہوائی اڈوں پر بھی خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے،ذرائع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی وزارت قومی صحت سروسز نے چین میں پھیلنے والے ایس اے آر ایس لائک کورونا وائرس کے پیش نظر خطرات سے بچنے کے لیے الرٹ جاری کردیااس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اور بین الاقوامی اخبارات اور مشہور جرنلز میں یہ رپورٹ کیا گیا کہ وسطی چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس پایا گیا۔اعلامیے کے مطابق چین کے قومی صحت کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ یہ وائرس متاثرہ فرد سے دیگر افراد میں منتقل ہوسکتا ہے اور اس کے مزید کیسز سامنے آنے کا امکان ہے۔لہٰذا بیان کے مطابق بین الاقوامی خطرے کی روشنی میں یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ بیماریوں کی نگرانی کے ڈویژن اور مرکزی ادارہ صحت اعلیٰ سطح پر اس کی نگرانی کرے۔علاوہ ازیں وائرس کی منتقلی کے خطرے کے پیش نظر چین سے پاکستان آنے اور جانے والوں کے طبی معائنے اور اس سلسلے میں وائرس سے بچاؤ کے لیے ہوائی اڈوں پر بھی خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے