English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں تند و تیز ہوائوں نے سردی بڑھا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بدھ کو تند و تیز ہوائیں چلیں، ہوائوں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، آج جمعرات کو معتدل ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بدھ کو کم سے کم پارہ 12.5 ڈگری رہا، آج جمعرات کو دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے، بدھ کی صبح شہر میں تند و تیز شمال مشرقی سائبرین ہوائیں چلیں جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، معمول سے تیز ہوائوں کی وجہ سے صبح کے وقت موسم قدرے سرد رہا جبکہ دن کے وقت بھی خنکی محسوس کی گئی، تاہم غیر معمولی سردی محسوس نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے