English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالتیں رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے بھر گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چاروں ڈسٹرکٹ کی عدالتیں رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان سے بھر گئیں، گرفتار شہریوں کے اہلخانہ کی آہ و بکا، عدالتوں نے ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ 5 اور 10 ہزار کی ضمانتوں پر رہا کرنے کے احکامات، کئی ملزمان کے اہل خانہ رقم نہ ہونے کے سبب رشتہ داروں سے ادھار رقم طلب کرتے رہے۔ سٹی کورٹس کی چار اضلاع کی عدالتوں میں 800 سے زائد رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو پیش کیا جہاں عدالتوں میں وکلا نے گرفتار افراد کو شناختی کارڈ پر رہا کرنے کی درخواست کی، عدالتوں نے ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے سے انکار کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے