English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی پیک کے پہلے فیزپر کام مکمل کر لیا گیا

کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل لی بیجین کا بیچ لگژری ہوٹل میں اپنے اعزاز میں عشایے سے خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے نئے قونصل جنرل (Li Bijian)لی بیجین نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے فیز پر کام مکمل ہوچکا ہے اور دوسرے فیز پر تیزی سے کام جاری ہے،منصوبہ مکمل ہونے سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوگا،وہ بیچ لگژری ہوٹل میں آواری ہوٹلز گروپ کی جانب سے اعزا ز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر آواری ہوٹلز گروپ کے کارپوریٹ ڈائریکٹر سیلز وجنرل منیجر بیچ لگژری ہوٹل عظیم قریشی نے بھی میڈیا سے بات چیت کی،تقریب میں جاپان کے قونصل جنرل سمیت سفارت کاروں اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی،قونصل جنر ل پاکستانی عوامی لباس شلوار قمیض میں ملبوس تھے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ چینی عوام اور پاکستانی بھائی ،بہنوں کے درمیان قائم رشتے مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں گے ،کراچی میں انہیں اپنائیت نظر آتی ہے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وہ گوادر کے دورے پر گئے تھے ،جہاں انہوں نے مکمل ہونے والے ایل پی جی پلانٹ کا افتتاح کیا ،انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان خطے کے اہم ممالک ہیں،دونوں اہم ایشو پر یکساں موقف رکھتے ہیں،ان کی کوشش ہوگی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ہو،انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان سے قبل وہ 6ممالک میں ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں اور پاکستان ساتواں ملک ہے جہاں انہیں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے