English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم خدارا کرپشن کا نام لینا چھوڑ دیں،مصطفی کمال

کراچی :پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خدارا کرپشن کا نام لینا چھوڑ دیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم خدارا کرپشن کا نام لینا چھوڑ دیں، ملک میں کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے، یہاں ریاست مدینہ کا نام لے کر لوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں کرپشن بڑھتی چلی جا رہی ہے، میرے لیے  وزارت لینا کوئی بڑِی بات نہیں، جس بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کروں وزیر بن جاؤں گا۔

انہوں مزید کہا کہ ہم اللہ کی رضا کے لئے مخلوق خدا کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے