English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منارہے ہیں

سرینگر: دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منارہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

حریت رہنما سیدعلی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے قتل عام نے بھارتی جمہوریت کے حقیقی چہرے کوبے نقاب کر دیا ہے،سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار ملک نے جمہوری آواز کا گلا دبا رکھا ہے، دیگرکشمیری رہنماؤں نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک طرف تو بھارت اپنا یوم جمہوریہ مناتا ہے اور دوسری طرف کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کیا ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف کشمیری بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھانے کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔

آزاد کشمیر کے صدر مسعودخان نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقےمیں یوم جمہوریہ منانے کاحق نہیں رکھتا، بھارت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کومحصورکررکھاہے، قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، عالمی برادری کشمیریوں کوحق خودارادیت دلانےکیلیےکردارادا کرے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں گھر گھرتلاشی کے دوران قابض فورسز نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو شہید کردیا۔

دوسری جانب امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ بغیر کسی الزام میں قید کشمیری قیادت کو جلد از جلد رہا کرے، ایلس ویلز نے امریکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر میں باقاعدہ طور پر رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاون کو 175 روز ہو چکے ہیں، مواصلاتی مظام پر بھی پابندی لگائی رکھی ہے،سردی کے شدید موسم میں کشمیری کافی مشکلات کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے