English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کا 7واں نمبربرقرار، میتھیوز کی ٹاپ20میں واپسی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمین بابراعظم بدستور7 ویں نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے میتھیوز ہرارے میں ڈبل سنچری بنانے کی بدولت ٹاپ20میں واپس آگئے، وہ 8 درجے ترقی ملنے پر16ویں نمبر پر پہنچے، انگلینڈ کے اولی پوپ نے 52 درجے کی چھلانگ لگاکر 61 ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔بیٹنگ میں کوہلی پہلے، اسمتھ دوسرے اور لبوشین تیسرے نمبر پر موجود ہیں، بولنگ میں کمنز، ویگنر اور ہولڈر بدستور ٹاپ تھری ہیں،آل راؤنڈرز میں اسٹوکس نے ایک مرتبہ پھر دوسری پوزیشن پالی، ہولڈر حسب سابق پہلے جبکہ جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے