English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد ہاکس کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم رائل پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ

القمر

حیدرآباد( جسارت نیوز )حیدرآباد ہاکس کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم رائل پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیئے دبئی روانہ ہوگئی. ایونٹ شارجہ اجمان میں5وءؓایڈیشن میں شرکت کریگی.ٹیم کی روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی و ہاکس کرکٹ اکیڈمی کے عہدیداران کے علاوہ ٹیم میں شامل حیدرآباد کے اسٹار نوجوان کرکٹرز کے والدین و عزیزواقرباء نے رخصت کیا.ٹیم کے ہیڈ کوچ اور ایکڈمی کے روح رواں تاج ولی نے روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں انتہائی فخریہ انداز میں بتایا کہ ہمارا خواب آج تعبیر پانے کو ہے کیونکہ حیدرآباد کی تاریخ کی یہ پہلی ٹیم ہے جو کسی اکیڈمی کی جانب سے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے لیئے بیرون ملک جارہی ہے.ٹیم میں شامل مایہ ناز اوپنگ بیٹسمین عبدالرافع صدیقی نے کہا کہ ہمیں اس ٹور پر جانے کی بیانتہا خوشی ہورہی ہے اور ہم انشاء اللہ اپنی بہترین کاکردگی سے پاکستانی قوم اور سرپرستی کرنے والوں کا سر فخر سے بلند کریں گے۔ کل اپنا پہلا میچ کاروان جونیئرز کے خلاف کھیلے گی۔.دریں اثناء حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ, جوائنٹ سیکریٹری عائشہ ارم, حیدرآباد ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید محمد ندیم, پی ڈی پی فائونڈیشن کے صدر احمد نواز اور دیگر اسپورٹس حلقوں نے حیدرآباد ہاکس اکیڈمی کے لیئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے