English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی ایف اے ساؤتھ فٹبال چمپیئن شپ میں ینگ تغلق کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

القمر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) DFA ساؤتھ فٹبال چمپیئن شپ کے سلسلے میں ککری گراؤنڈ میںکھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں ینگ تغلق نے بلوچ الیون کی ٹیم کو ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے میں 2گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا۔میچ کے شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی لیکن مضبوط دفاعی لائن کی بہترین کھیل کی بدولت دونوں ٹیموں کے فارورڈ لائن میچ کے پہلے ہاف میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں اسطرح میچ کاپہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ کھیل کے دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی اور کھیل کے دوسرے ہاف کے 86ویں منٹ میں ینگ تغلق کے فارورڈ عبید کے ایک خوبصورت کراس پر عمران نے کوئی غلطی کیے بغیر بال کو جال کی راہ دکھادی اور اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی اس گول کے ہوتے ہی میچ میں مزید تیزی دیکھنے کو ملا اور بلوچ الیون کی ٹیم نے ینگ تغلق کے گول پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور گول برابر کرنے کی کوشش جاری رکھی لیکن دوسری جانب ینگ تغلق کے مضبوط اور تجربہ کار دفاعی لائن کو توڑنے میں ناکام رہے اوراسی دوران ینگ تغلق کے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی نظیر احمد نے کھیل کے آخری 90 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول اسکور کرکے مقابلہ صفر اور 2 کردیا اسطرح ینگ تغلق کی ٹیم بلوچ الیون کی ٹیم کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کااعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیااور کوارٹر فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا آج کے میچ میں بلوچ الیون نے انتہائی رف گیم کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے بار بار میچ روکنا پڑا۔ ریفری راشد عبداللہ جبکہ ڈپٹی ریفری اختر کوچ اورحفیظ 4ریفری استاد لطیف اور میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ تھے۔
آج لیاری لیبرویلفیئر سینٹر کا مقابلہ لیاری برادرز سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے