کراچی (جسارت نیوز)کراچی پریمئیر فٹ بال کپ کے افتتاحی میچ میں ملیر ینگ بوائز نے کراچی ککرز کوشکست دیدی۔ فٹبال کلب کراچی کے تحت محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرس سندھ کے تعاون سے بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں کراچی پریمئر فٹ بال کپ 2020کا میلہ سج گیا۔ ابتدائی میچ میں ملیر ینگ بوائز نے کراچی ککرز کو مقررہ وقت میں گول نہ ہونے پر پنالٹی کک کی بنیاد پر 4-3 سے شکست دیدی۔آل کراچی ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں بہترین کلب اور کھلاڑی شامل ہیں۔
کراچی پریمئیر فٹ بال کپ کے افتتاحی میچ میں ملیر ینگ بوائز نے کراچی ککرز کوشکست دیدی
القمر
