English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہر قائد غیر قانونی 9 سٹر رکشے ٹریفک جام کا سبب

ون وے کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں تو جاری مگر ٹریفک جام کا سدباب نہیں کیا جارہا
کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر عام شہری کو گرفتار کرکے اس کا کرمنل ریکارڈ تو بنایا جارہا ہے لیکن شہر میں ٹریفک جام کا سبب بنے والے غیر قانونی 9 سیٹر رکشہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے جمعہ کے روز غفلت و لاپرواہی سے ون وے کے خلاف ورزی کرنے والے چار ہزارچارایک سوسینتالیس (4147) ڈرائیوروںکوچالان اور ان پرآٹھ لاکھ آٹھ ہزار دو سو پچاس روپے جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ 168ڈرائیوروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی زیر دفعہ 279 کے تحت 165مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ جرمانہ اور ڈرائیوروں کی گرفتاریاں شہر کے گنجان آباد علاقے سٹی ڈسٹرکٹ سے کی گئیں۔ جبکہ قائد آباد چوک پر ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث 9 سیٹر رکشہ ٹریفک جام کا اصل باعث بن رہے ہیں، جن کے خلاف قائد آباد ٹریفک سیکشن کا عملہ غیر قانونی رکشہ اسٹاپ کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اسے اپنی پیدا گیری کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے