English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

٭ جھونپڑیوں میں آتشزدگی ٭ امدادی سامان مارکیٹ میں بیچے جانے کا انکشاف

تین ہٹی پل کے نیچے متاثرہ خاندان ایک بار پھر آباد، زندگی معمول پر آنے لگی
جھگیوں میں آگ لگنے کا سبب بننے والے خاندان کو بستی والوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا
کراچی(کرائم رپورٹر)تین ہٹی پل کے نیچے آتشزدگی سے متاثرہ خاندان ایک بار پھر آباد ہوگئے ، زندگی معمول پر آنے لگی، امدادی سامان اسٹاک کر کے مارکیٹ میں بیچے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، متاثرین نے شکوہ کیا کہ سامان انھیں دینے کی بجائے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔متاثرین نے شہریوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ امدادی سامان خود لا کر تقسیم کریں۔جھگیوں میں آگ لگنے کا سبب بنے والے خاندان کو بستی والوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا، متاثرہ کچی آبادی میں چوری کا نیا دھندہ بھی شروع ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگنے سے متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد ابھی بھی کھلے آسمان تلے بیٹھی ہوئی ہے، سرکاری اور نجی سطح پر امداد کا سلسلہ جاری ہے،بعض متاثرین کہتے ہیں کہ آنے والی امداد لوٹ مار کی نظر ہورہی ہے،جھگیوں میں رہنے والے کہتے ہیں کھانا پینا ہی امداد نہیں، ہمیں گھر بنا کر دیے جائیں ، گزارا تو بھیک مانگ کر بھی کر لیں گے،آتشزدگی سے متاثر ہونے والی جھونپڑ پٹی میں ذندگی معمول پر آرہی ہے۔متاثرین کا مطالبہ ہے کہ ان کے لیے سر چھپانے کا بندوبست کیا جائے۔ سر چھپانے کے لیے کچھ جھونپڑیاں بنا کر دی گئی ہیں لیکن وہ نا کافی ہیں، حکومت فوری طور پر ہمارے سر چھپانے کا بندوبست کرے۔دوسری طرف محفوظ ٹھکانے نہ ہونے کے باعث تین ہٹی کی متاثرہ کچی آبادی میں چوری کا نیا دھندہ شروع ہو گیا ہے، آتشزدگی سے نقصان کے بعد مختلف این جی اوز اور مخیر حضرات کی جانب سے ملنے والا امدادی سامان کو چھپانے کا ایس ایس پی سینٹرل نے نوٹس لے لیا ،ماڈل پولیس اسٹیشن لیاقت آباد کے ایس ایچ او لیاقت حیات خان اور ڈی ایس پی خالد جاوید نے سارا چھپایا ہوا مال برآمد کرلیا ،ملنے والا امدادی سامان کی لسٹ تیار کرکے ایک ایک متاثرین تک پہنچایا ،ماڈل پولیس اسٹیشن لیاقت آباد کے انٹیلجنس کے جوانوں نے مندر میں چھپایا گیا امدادی مال کا سراغ لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے