لاڑکانہ( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش پہنچ کر شہدائے جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو ‘شہید محترمہ بینظیر بھٹو‘ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو‘ شہید شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے‘ بلاول کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔قبل ازین بلاول نے میئر لاڑکانہ خیر محمد شیخ سے ان کے بڑے بھائی شفیع محمد شیخ کے انتقال پر تعزیت کی‘ پی پی کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

