کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج25 جنوری بروز ہفتہ کو30برس کی گئیں پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی طرف سے بختاور بھٹو زرداری کی30 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹے جائینگے جبکہ کراچی میں بلاول ہائوس میں سالگرہ کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس کا اہتمام آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے کیا گیا ہے۔

